سٹیم انجن
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سٹیم انجن کو شاید اب ریٹائر ہونا پڑے

يہاں لندن میں ایک ایسا سٹیم انجن ہے، جو 1940 سے ٹریک پر ہے ليکن اب اِس کے بارے میں خدشات ہیں کہ شاید اسے ٹریک سے اترنا پڑے۔ یہ انجن ابھی بھی اچھی حالت میں ہے لیکن اِس کو چلانے والے بھی اِس کی ہي طرح بوڑھے ہو چکے ہیں اور نوجوان افراد کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شاید اب اِس انجن کو ریٹائر ہونا پڑے۔ تفصیل کے ساتھ حسین عسکری