ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں بہتر سہولیات
برازیل میں آئندہ ماہ فٹبال کے عالمی کپ کے انعقاد کے خلاف احتجاجی مظاہرے۔
-
برازیل کے شہر ساؤ پالو اور ریو ڈی جنیرو میں مظاہرین نے فٹبال کے عالمی کپ کے انعقاد پر ہونے والے اخراجات کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
-
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ورلڈ کپ کے انعقاد پر کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کی بجائے اس پیسے کا استعمال بہتر صحت، تعلیم، اور ٹرانسپورٹ وغیرہ کی بہتر سہولیات کے لیے کیا جانا چاہیے۔
-
برازیل میں پولیس، ٹیچرز، سرکاری ملازمین اور ٹرانسپورٹ کے عملے نے بھی حکومت سے بہتر عوامی خدمات کا مطالبہ کرتے ہوئےملک بھر میں ہڑتال کی ہے۔
-
مظاہرین نے ساؤ پالو کی اہم سڑکوں کو بند کر کے احتجاجاً ٹائر جلائے اور احتجاج کے دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گولوں کا استعمال کیا ہے۔
-
2014 کے فٹبال ورلڈ کا آغاز بارہ جون کو ساؤ پاؤلو کے ایرینا کورنتھیئنز سے ہونا ہے اور اس سٹیڈیم کے نزدیک سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
برازیل میں بے گھر افراد کی تحریک کے سربراہ گالیمائے بیواس نے کہا کہ’افراتفری کی ضرورت نہیں، ہمارا مقصد علامتی ہے۔ ہم سٹیڈیمز کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے بلکہ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ مزدوروں کو مکانات تک رسائی ہو اور عالمی کپ کے انعقاد سے غریبوں پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔‘
-
بی بی سی کے نامہ نگار گیری ڈافعی کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ان مظاہروں میں وہ افراد بھی شامل تھے جن کے مکانات اور زمینوں پر سٹیڈیمز تعمیر کرنے کے لیے قبضہ کیا گیا اور انھیں زیادہ کرایے پر رہائش کے لیے مکانات حاصل کرنے پر مجبور کیا گیا۔
-
برازیل میں جمعرات کو منعقدہ احتجاجی مظاہرے گذشتہ سال جون میں ہونے والے مظاہروں سے چھوٹے تھے۔ گذشتہ سال ہونے والے مظاہروں میں دس لاکھ کے قریب افراد نے شرکت کی تھی۔
تصاویر
جکارتہ میں مسلم فیشن فیسٹیول، تصاویر میں
- 23 اپريل 2018
گذشتہ ہفتے کا پاکستان
- 22 اپريل 2018