اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان میں آج تک ٹیکس چور کو سزا نہیں ملی‘

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت 25 سیاست دانوں کو بیرون ملک اثاثوں کی پاکستان منتقلی کے کیس کے سلسلے میں نوٹس جاری کیے ہیں۔

کیا اربوں ڈالر کا یہ پاکستانی سرمایا واپس پاکستان لایا جا سکے گا یا یہ صرف زبانی جمع خرچ ہے۔اس بارے میں سیربین میں شفی نقی جامعی نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمینٹ سائنسز کے ڈاکٹر اکرام الحق سے بات کی اور پوچھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں داخل ہونے والی درخواست کا ہوگا کیا۔