اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’نواز مودی ملاقات سے معاملہ آگے بڑھے گا‘

پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ نریندر مودی کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دینا اور اس تقریب میں وزیراعطم نواز شریف کی ممکنہ شرکت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔ ممتاز صحافی بینا سرور نے بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام سیربین میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بھارت جانے سے تعلقات میں بہتری کا معاملہ آگے بڑھے گا۔