صوالحہ شہزادہ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تقسیم ہند کی تاریخ، عوام کی زبانی

تصویر کے کاپی رائٹ Manuela Barczewski
Image caption سٹزنز آرکائو آف پاکستان کی سربراہ صوالحہ شہزادہ نے اس تنظیم کے کام اور تاریخ کے بارے میں بتایا

لندن میں مئی کے مہینے میں جنوبی ایشیا سے متعلق ایک فنی اور ثقافتی میلہ منعقد کیا گیا ۔ دریا کنارے واقع ’ساؤتھ بینک سینٹر‘ میں ’ایلکیمی 2014‘ نامی اس میلے میں ایک بہت دلچسپ نمائش بھی شامل تھی جو سٹیزنز آرکائیو آف پاکستان نے لگائی۔

یہ ادارہ تقسیم ہند کے بارے میں ’اورل ہسٹریز ، یعنی اُن شہریوں کی کہانیوں کو جمع کرتا ہے جو اس دور سے گزرے ہوں۔ یہ اس ادارے کی پہلی بین الاقوامی نمائش تھی۔

عنبر خیری نے سٹیزنز آرکائیو آف پاکستان کی صالحہ شہزادہ سے پوچھا کہ یہ نمائش دیکھنے کے لیے آنے والوں کا ردعمل کیا رہا ہے؟