اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تحريکِ طالبان پاکستان تقسيم کا شکار

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں طالبان کے اہم کمانڈر خالد محسود عرف خان سید سجنا کے گروپ نے کالعدم تنظیم، تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان شمالی وزیرستان میں نامعلوم مقام پر خان سید سجنا کے دھڑے کے ترجمان اعظم طارق نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سال دو ہزار سات میں اپنے قیام کے بعد یہ شدت پسند تنظیم اِس طرح منقسم ہوئی ہے۔

اس تقسیم کی وجہ نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی نے جاننے کی کوشش کی ہے