اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اصلاحات نہ ہوئیں تو یورپی یونین ختم ہو جائے گی‘

یورپی یونین کے حالیہ انتخابات میں امیگریشن مخالف جماعتوں کي خاصی پذیرائی ہوئی جس کے بعد یورپی یونین کو یا تو تحلیل کرنے اور یا اس کے اختیارات کم کرنے کے مطالبات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ یورپ کی بارڈر ایجنسی کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال اپریل تک 42 ہزار غیر قانونی تارکین وطن یورپ میں داخل ہوئے۔ اس تمام صورتحال پر بی بی سی اردو کے شفیع نقی جامعی نے کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے یورپی پارلیمان کے نومنتخب ممبر سجاد کریم سے گفتگو کي۔