اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سرحد پار حملوں کا حل بات چیت سے ہی ممکن‘

سنیچر کو سرحد پار افغانستان کے علاقے سے درجنوں شدت پسندوں نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے ناؤ ٹاپ میں قائم پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا جبکہ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں 16 شدت پسند مارے گئے۔

پاکستان فوج کے دفترِ تعلقاتِ عامہ کے سابق سربراہ میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اعتماد کے فقدان کے باعث ایسے واقعات اور ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے ہی ایسے مسائل کا حل نکلے گا۔