اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’رقم کا ذریعہ ثابت کرنا ہوگا‘

لندن ميں آج برطانوي حکام نے پاکستاني ہائي کميشن کو الطاف حسين تک رسائي دي اس کے علاوہ ايم کيو ايم کے مرکزی رہنما کراچی سے لندن پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ليکن گرفتاری کے تیسرے دن کراچی میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئے چند ہی گھنٹے گزرے تھے کہ بعض علاقوں میں بازار اور دکانيں بند ہو ئيں۔ حیدر آباد کا بڑا حصہ بھي بند ہوا ۔

کراچی میں حالات کی خرابی کی وجہ لندن میں الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔ الطاف حسين کے خلاف مني لانڈرنگ کے کيس ميں بر طانوي قانون کيا کہتا ہے ؟

بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں برطانیہ میں مقیم ماہر قانون بيرسٹر افتخار احمد کے ساتھ گفتگو۔