اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اچھے طالبان‘ قربان کرنے کا تہیہ

طالبان امور پر عبور رکھنے والے معروف تجزیہ کار عقیل یوسفزئی نے کہا ہے کہ اتوار کو پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے آغاز سے محسوس ہوتا ہے کہ حکومت پاکستان نے عالمی دباؤ کے تحت اب ’اچھے طالبان‘ کو قربان کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں فراز ہاشمی سے بات کرتے ہوئے عقیل یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سنیچر کی رات کے حملے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک بھرپور فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔