اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ریفائنری پر حملہ، کیا تیل کی قیمتیں متاثر ہونگی

عراق میں سُنی شدت پسندوں نے ملک میں تیل کے سب سے بڑے کارخانے پر حملہ کیا ہے۔ خودکار ہتھیاروں سے مسلح شدت پسندوں نےگرینج کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے بیجی آئل ریفائنری کے تین میں سے دو مرکزی دروازوں پر حملہ کیا۔ اس بارے میں سیربین میں عنبر خیری نے بھارت میں جریدے ’اپسٹریم‘ سے وابستہ تیل اور گیس کی صنعت کے ماہر کے ماہر نریندر تنیجا سے بات کی۔