نیٹو کے ٹینکروں پر خود کش حملہ
افغانستان کی سرحد کے اندر نیٹو کے ٹینکروں پر خود حملے میں کئی ٹینکر تباہ
-
جمعرات کی صبح پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب نیٹو سپلائی کی ایک اڈّے پر خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا۔
-
اس حملے میں ایندھن سے بھرے ٹینکروں میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے میں کئی گھنٹے صرف ہوئے۔
-
یہ حملہ افغانستان کے ننگرہار صوبے میں تورخم کے قریب اڈے پر کیا گیا ہے۔
-
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 37 گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔
-
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں، گرینیڈوں اور مقناطیسی بموں کی مدد سے اڈے میں گھسے تھے اور انھوں نے متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
-
اس حملے میں حملہ آوروں کے علاوہ کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
-
پاکستان کے راستے سے نیٹو افواج کو ساز وسامان کی فراہمی ہمیشہ ہی متنازع رہی ہے۔
-
نیٹو سپلائی پاکستان اور افغانستان سرحد کے دونوں طرف ہی طالبان کے حملوں کا نشانہ بنتی رہی ہے۔
تصاویر
جکارتہ میں مسلم فیشن فیسٹیول، تصاویر میں
- 23 اپريل 2018
گذشتہ ہفتے کا پاکستان
- 22 اپريل 2018