اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نقل مکانی اور حکومتی منصوبہ بندی کا فقدان

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آٹھ روز سے فوجی آپریشن جاری ہے اور علاقے سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ متاثرین مناسب انتظامات نہ ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔بی بی سی اردو کی ماہ پارہ صفدر نے وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ سے بات کی اور پوچھا کہ ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ فوجی اپریشن کے نتیجے میں متوقع بے گھر افراد کے لیے صحت کی مناسب سہولتوں اور کسی دیرپا حکمت عملی کا فقدان ہے۔