اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستانی پناہ گزین افغانستان میں

وزیرستان میں پاکستانی فوج کے آپریشن کو شروع ہوئے صرف دس دن ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے مزید شدت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے لیکن ہلاک ہونے والوں میں شدت پسندوں اور عام شہریوں کے درمیان تفریق مشکل ہے۔ سرکاری اہلکاروں کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں پناہ گزینوں کی تعداد چھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

شمالی وزیرستان سے متاثرہ افراد بنوں کا رُخ کر رہے ہیں۔ مناسب امداد نہ ملنے کی وجہ سے متاثرین کی ایک بڑی تعداد افعانستان کا رُخ بھي کر رہي ہے۔ شاہ زیب جیلانی کی رپورٹ