کراچی ائرپورٹ پر ددہشت گرد حملے کے بعد کا ایک منظر
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پروازیں صرف وقتی طور پر پشاور سے ہٹیں ہیں‘

پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تعلقات عامہ کے جنرل منیجر عابد علی قائم خانی اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ امارات سمیت کئی بین الاقوامی ائر لائنوں نے پشاور نہ آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پچیس جون کے بی بی سی کے اردو رڈیو پروگرام سیربین میں عنبر خیری نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اس بات کی تصدیق کریں گے کہ امارات اور اتحاد ائرلائن دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ان کی پروازیں پشاور سے نہیں آ جائیں گی۔