اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

حماس: کارروائی پر دوزخ کے دروازے کھل جائیں گے

غربِ اردن میں واقع اسرائیلی بستی کے قریب سے تین لاپتہ ہونے والے اسرائیلی نوجوانوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اِس واقعے کے لیے حماس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ليکن حماس نے اِس الزام کو مسترد کیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ حماس کو اِس کی قیمت چکانی پڑے گی، جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اُس کے خلاف کارروائی کا بھرپور جواب ديا جائے گا۔ اسرائيل اور فلسطينيوں کے درميان کشيدگي خطے کو مزيد غير مستحکم کرنے کا باعث بن سکتي ہے۔ خالد کرامت کی رپورٹ