اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شمالي وزيرستان سے شدت پسندوں کا کنٹرول ختم

پاکستان کي فوج نے کہا ہے کہ اُس نے شمالي وزيرستان ميں شدت پسندوں کے کمانڈ اور کنٹرول نظام کو تباہ کرديا ہے اور ميران شاہ کے وسيع علاقوں کو اُن سے خالي کرا ديا گيا ہے۔ بي بي سي کے نامہ نگار سميت صحافيوں کي ايک ٹيم کے فوج کے ہمراہ ميران شاہ کے ايک دورے ميں يہ بات کہي گئي ہے۔اب تک کی کارروائی میں فوج کے مطابق چار سو سے زيادہ شدت پسند مارے گئے ہيں جبکہ بیس فوجی بھي ہلاک ہوئے ہيں۔ بي بي سي کے نامہ نگار ہارون رشيد نے علاقے کا دورہ کيا اور اس سفر کے بات انہوں نے بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں گفتگو کرتے ہوئے علاقے کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا۔