اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’طالبان اور بوکوحرام میں کوئی فرق نہیں‘

طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان ہوں یا بوکو حرام دونوں شدت پسند تنظیمیں اسلام کی غلط تصویر پیش کر رہی ہیں۔ ملالہ يوسفزئی نائیجیریا میں بوکوحرام کی جانب سے اغوا کی گئیں تقريباً تین سو طالبات کے والدین سے اظہارِ یکجہتی اور اُن کی بازیابی کے ليے آواز اٹھانےگئیں۔نامہ نگار جان سمپسن کی رپورٹ عادل شاہ زیب کی زبانی۔