اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’قیادت ٹھیک ہوتی تو مذاکرات کامیاب ہو جاتے‘

تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بي بي سي اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک ميں قيادت ٹھيک ہوتی تو طالبان سے مذاکرات کامياب ہو جاتے۔ انہوں نے اعلان کيا کہ چودہ اگست کو مبينہ دھاندلی کے خلاف اُن کي جماعت جو اسلام آباد کي جانب مارچ کر رہي ہے وہ ہر صورت ميں کيا جائے گا۔ ہماری نامہ نگار صباء اعتزاز نے اُن سے ايک تقريب ميں بات کي اور پوچھا کہ ايک ايسے وقت ميں جب ملک ميں شدت پسندي کے خلاف جنگ جاري ہے، کيا اب بھي وہ مارچ کريں گے؟