اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پہلی بار چھ پاکستانی کے ٹو پر پہنچے‘

پاکستانی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کےٹو کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے سر کر لیا ہے۔ کوہ پیمائی کی اِس مہم کے رابطہ کار منیر احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ اِس مہم میں کئی کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ہمارے ساتھی عبداللہ فاروقی نے منیر احمد سے پوچھا کہ اس مہم میں پاکستان کے لیے اور کیا خاص بات ہے؟