کراچی کی سوپر ہیرو ئین بلڈی نسرین سے ملیے
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کراچی کی سپر ہیروئین ’بلڈی نسرین‘

کارٹونسٹ شہان زیدی کی کردار بلڈی نسرین ایک سپر ہیرو ہیں جو کراچی کے شدت پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑتی ہیں۔ بلڈی نسرین کی کامک کتاب تو اکتوبر میں شائع ہو گی، تاہم، اسی کردار پر مبنی ایکٹرز کے ساتھ بننے والی فلم 2017 میں ریلیز ہوگي۔ بلڈی نسرین کے لباس اور انداز پر سوشل میڈیا پر ايک طرف تنقید کی گئئ ہے تو دوسري طرف دلچسپي کا اظہار بھي ہے۔ آئيے اس کردار کے خالق سے ملتے ہيں۔