اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چھنو سے لے کر او ٹو ایرینا تک علی ظفر کا سفر

پاکستان کے پاپ گلوکار علی ظفر بھارت گئے تو اداکار بن گئے۔ فلم تیرے بِن لادن سے بالی ووڈ میں اداکاری شروع کی اور حال ہی میں میرے برادر کی دُلہن فلم میں صفِ اول کی بھارتی اداکارہ قطرینہ کیف کے ساتھ کام کیا۔ فلم کو باکس آفس پر خاصی پذیرائی ملی۔

علی ظفر آجکل لندن میں ہیں جہاں وہ اتوار کو او ٹو ایرینا میں، پرفارم کریں گے۔ لندن کا او ٹو ایرینا دنیا کے بڑے آڈیٹوریمز میں شمار ہوتا ہے اور علی ظفر کے ہمراہ، شاہد کپور اور سُوناکشی سہنا سمیت دیگر بھارتی فلمی ستارے بھی جلوہ گر ہوں گے۔ لیکن اِس غیر معمولی شو سے پہلے، ہماری ساتھی فیفی ہارون نے،علی ظفرسے ملاقات کی اور اُن سے پوچھا کہ پہلے پاپ گانے، چھنو سے لے کر او ٹو ایرینا تک پہنچنے کا سفر کیسا رہا۔