امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’امریکہ، بھارت اچھے پارٹنر بن سکتے ہیں‘

بھارت میں نریندر مودی کی حکومت کے قیام کے بعد امریکہ نئی حکومت سے اپنے تعلقات بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ گجرات فسادات کے بعد امریکہ نے مودی کو ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔ دہلی کے دورے کے دوران امریکہ کے وزیر خارجہ جون کیری نے کہا کہ دونوں ممالک مستقبل میں قریب ترین پارٹنر بننے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ دہلی سے شکیل اختر کی رپورٹ