اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مسٹر اوباما کیا آپ کا کوئی دل ہے؟‘

میڈز گلبرٹ ایک نارویجیئن ڈاکٹر اور سیاسی کارکن ہیں جو حال ہی میں غزہ کے الشفا ہسپتال میں کام کر کے واپس ناروے لوٹے ہیں۔

غزہ سے انھوں نے ایک خط لکھا جو ِمڈل ایسٹ مانیٹر یا ’میمو‘ کی ویب سائٹ پر شائع ہوا۔ اس خط میں ڈاکٹر گلبرٹ نے امریکی صدر باراک اوباما کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’مسٹر اوباما کیا آپ کا کوئی دل ہے؟ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کے آپ ایک رات، بس صرف ایک رات ہمارے ساتھ الشفا میں گزاریں۔ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ اس سے تاریخ تبدیل ہو جائےگی۔‘

بی بی سی اردو کی قندیل شام نے ان سے بات کی اور پوچھا کہ جو رات ان کے خیال میں اوباما کا دل اور اس کے نتیجے میں تاریخ تبدیل کر سکتی ہے، وہ رات کیسی تھی؟