اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’آج بے نظیر کی حکومت ختم ہو جائے گی‘

آج چھ اگست ہے، وہ ہی تاریخ کہ جس پہ چوبیس برس پہلے پاکستان میں جنرل ضیا الحق کے بعد کی پہلی منتخب حکومت کو اچانک ختم کر دیا گیا تھا۔

چھ اگست 1990 کو اُس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے وزیراعظم بینظیر بھٹو کی حکومت کو بدعنوانی کے الزامات کی بنیاد پر ختم کیا تھا۔

ایسے کسی ممکنہ اقدام کی خبریں تو ہفتوں سے گردش کر رہی تھیں، لیکن جس دن حکومت برطرف ہوئی اسی روز روزنامہ دا نیشن نے یہ خبر چلائی تھی کہ ’حکومت آج ہی جا رہی ہے‘۔ یہ خبر اخبار کے ایڈیٹر عارف نظامی کی تھی۔ عنبر خیری نے ان سے بات کی اور ان سے پوچھا کہ ان کو اُس کہانی کے بارے میں کیا یاد ہے؟