اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ایبولا وائرس سے 900 سے زیادہ ہلاکتیں

مغربی افریقہ میں تیزی سے پھیلتا ہوا ایبولا وائرس اب انتہائي تشویشناک صورت اختیار کر رہا ہے۔

لائبریا میں فوج نے ایبولا سے متاثرہ مغربی علاقوں سے دارالحکومت ’مونوروویا‘ آنے والوں کے لیے سرحدیں بند کر دی ہیں۔

لائبریا میں ايمر جنسي نافذ کر دي گئي ہے ـ کئی فضائی کمپنیوں نے متاثرہ علاقوں میں پروازیں بھي منسوخ کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی جینیوا میں ایک اہم میٹنگ ہو رہی ہے کہ اس وائرس پر کيسے قابو پايا جائے ـ تفصيل کے ساتھ خديجہ عارف