اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سعیدہ وارثی کا احتجاج درست، طریقہ غلط‘

برطانوی وزیر برائے کمیونیٹیز لارڈ طارق احمد سے نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی باپ غزہ کے بچوں پر ہونے والے مظالم کی تصویر نہیں دیکھ سکتا۔ بی بی سی اردو کے نامہ نگار عادل شاہ زیب کے ساتھ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بیرونس سعیدہ وارثی نے جس اصول کے تحت غزہ پالیسی پر احتجاج کیا وہ اس سے متفق ہیں لیکن انہیں کابینہ میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا چاہیے تھا۔