اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ٹیکنالوجی کی لت اب ایک بیماری

اگر ميں کہوں کہ يہ بھي ایک نشہ ہے اور اس کي لت ’بيماري‘ سے کم نہيں تو يقيناً آپ کا ذہن منشيات کي جانب جائے گا ليکن میں ذکر کر رہا ہوں موبائل فون اور کمپیوٹر کے بےحد استعمال کا جو ایک بیماری سے کم نہيں۔ اسے ’ٹیکنالوجی ایڈِکشن‘بھي کہتے ہیں۔

اس کا مریض ہر وقت موبا ئل فون یا انٹر نٹ سے چپکا رہتا ہے اور بقيہ زندگي کو تو بھول جاتا ہے۔

بھارت میں ہونے والے ایک حاليہ سروے میں موبائل اور انٹرنٹ کا استعمال کرنے والے پانچ فی صد لوگ ’ٹیکنالوجی ايڈکٹس‘ پائے گئے جن کی بحالي کے لیے اب بنگلور میں مراکز کھولے جا رہے ہیں۔

بنگلور سے شکیل اختر کی رپورٹ