اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سول نافرمانی اور جی ایس ٹی پر بحث

پاکستان تحریک انصاف یا پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سول ناور مانی کی کال دئے ہوئے چھ دن گزز چکے ہیں۔ انہوں نے سول ناورمانی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ووٹرز سے درخواست کی کہ وہ بجلی، گیس اور جنرل سیلز ٹیکس ادا نہ کریں۔ نوجوانوں میں مشہور عمران خان کی جانب سے اس اقدام کو جہاں بعض ماہرین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہی پی ٹی آئی کہ ایسے بھی حمایتی ہیں جنہوں نے کھانے پر جنرل سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پر اسلام آباد کے بعض ریسٹورینٹس کے عملے کو پریشان کر رکھا ہے۔ ایسے ہی بعض ریسٹورینٹس کا دورہ کیا ہماری ساتھی ارم عباسی نے