اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستانی طالبان کا ایک نیا گروپ

پاکستاني طالبان میں بظاہر تفريق کے نتيجے ميں پچھلے کچھ عرصے ميں تنظيم انتشار کا شکار رہي۔ اس بات کا ثبوت طالبان کے کچھ گروپس کي جانب سے ایک نئی تنظیم ، جماعت الاحرار بنانے کے اعلان سے ملتا ہے۔ غیرقانونی تحریک طالبان پاکستان، مہمند گروپ نے ایک ویڈیو جاري کي ہے جس میں قاسم خراسانی کو جماعت الاحرار کا امیرتعينات کیے جانے کا اعلان کیا ہے ۔ مہمند کے علاوہ کئی دیگر علاقوں کے گروپ بھي اس میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہيں۔ آپريشن ضرب عضب کے دوران ، کئي ماہ کي خاموشي کے بعد ، طالبان کي جانب سے ايک نئے گروپ کا سامنے آنا ، کيا ظاہر کرتا ہے ؟ ہارون رشید کی رپورٹ