امیروں کے نخرے
جنوبی کیلیفورنیا کے مالدار امریکیوں کا طرز ِ زندگی
-
فوٹوگرافر نینسی بیرون کی کھینچی گئی یہ تصاویر پام سپرنگ نامی علاقے کی ہے جہاں مشہور اور امیر لوگ آرام اور تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔
-
یہ جگہ ایک زمانے میں ہالی وڈ کے ستاروں کی منزل ہوا کرتی تھی۔
-
یہاں آپ کو بہترین گالف کورس اور صاف اور شفاف سوئمنگ پولز کے علاوہ لہراتے ہوئے کھجور کے درخت بھی ملیں گے۔
-
یہاں کی آبادی میں اکثریت کروڑ پتیوں کی ہے۔ تاہم یہاں کم آمدنی والے لوگ چھوٹے فلیٹوں اور ٹرالروں میں بھی رہ رہے ہیں۔
-
فوٹوگرافر نینسی بیرن کا کہنا ہے کہ انھیں کیمرے کی آنکھ سے ان لوگوں کا طرزِ زندگی دیکھنے کا شوق ہے۔
-
یہاں پیسے کی کمی نہیں ہے۔ لوگ اپنی سپورٹس کار کے ساتھ اسی رنگ کی میچنگ گھڑی پہنے نظر آتے ہیں۔
-
فوٹوگرافر نینسی بیرن کی ان تصاویر کی نمائش سات ستمبر سے 8 نومبر تک کیلیفورنیا کی ڈی این جی گیلری میں کی جائے گی۔ اس منصوبے کی کتاب مشہور ناشر کہرر نے شائع کی ہے۔
تصاویر
گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں
- 22 اپريل 2018