امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ سٹیون سوٹلوف کو مذہب کے نام پر قتل کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی کوریج کے ليے شام گئے تھے اور انھیں عالمِ اسلام سے بہت عقیدت تھی۔
صدر اوبامہ کا يہ بيان دولت اسلاميہ کے ممکنہ پھیلاؤ کے پس منظر ميں سامنے آيا ہے۔ عراق اور شام کے بعد اب افغان جنگجؤ بھي اُن سے الحاق پر غور کر رہے ہیں۔بی بی سی کے نامہ نگار جان سِمپسن کي رپورٹ۔