اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

القاعدہ کا انڈيا میں شاخ قائم کرنے کا اعلان

القاعدہ نے بھارت میں اپني شاخ کے قيام کے اعلان کے ساتھ علم جہاد بلند کرکے يہ نويد دي ہے کہ اس سے بنگلہ ديش، ميانمار جموں و کشمير اور آسام کے مسلمانوں کے دن پھر جائیں گے۔ القاعدہ کا يہ بيان ايک وڈيو کي شکل میں آيا اور امت مسلمہ سے کہا گيا کہ وہ اپني سرزمين کي آزادي اور خود مختاري کے ليے جہاد کريں۔ ظاہر ہے ايسي نويد کے بعد بھارت نے کئي رياستوں میں سکيورٹي الرٹ کا بٹن دبايا اور وزارت داخلہ و انٹيلي جنس اہلکار سر جوڑ بيٹھے۔ سہيل حليم کی رپورٹ۔