اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’خیبر پختونخوا میں شفافیت‘

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے معلومات تک رسائی یا ’رایٹ ٹو نو‘ کے کمیشن کے سربراہ صاحبزادہ فیض خالد کا کہنا ہے کہ اس قانون کے تحت صوبے کے تمام سرکاری اداروں سے متعلق معلومات عوام کو دستیاب ہو سکتی ہیں اور اس سے صوبے میں شفافیت میں بہتری آئی ہے۔ کمیشن کے سربراہ اور اس کے رکن عبدالمتین نے بی بی سی اردو کے ثقلین امام سے گفتگو میں معلومات تک رسائی کے قانون اور اپنے کمیشن کی کارکردگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔