اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سری نگر: ہزاروں لوگ سیلاب کی زد میں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں شدید سیلاب سے سری نگر اور اس کے نواحی علاقوں میں ہزاروں افراد سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں ۔ بجلی اور مواصلات کا رابطہ کل منقطع ہے ۔ ہزاروں افراد اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ گزشتہ کئی روز کی طوفانی بارش میں جموں و کشمیر میں ڈیڑھ سو زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعدار بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے سرینگر کے زیر آب علاقوں سے ہزاروں متاثرین کو نکالنے کے لیے ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ نامہ نگار شکیل اختر کی رپورٹ۔