اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سیلاب کی کوئی تیاری نہیں تھی‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وسطی اضلاع میں تباہی مچانے کے بعد دریائے چناب میں آنے والا بڑا سیلابی ریلا اب جنوبی ضلع ملتان کی حدود میں داخل ہو چکا ہے جہاں فوج اور سول انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بارشوں سے آنے والی تباہی اور اس کے مینجمینٹ کے حوالے سے پاکستان میں ایک غیر سرکاری ادارے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے سرور باری سے بات کی جو مختلف امور ،قدرتی آفات اور بحرانی حالات سے نمٹنے پر حکومت کی کارکردگی کی نگرانی کرتے ہیں اور آجکل سیلاب کے کاموں کی نگرانی کے لیے ملتان میں موجود ہیں۔ سرور باری کہتے ہیں کہ 2010 میں آنے والے سیلاب سے جو تباہی ہوئی تھی اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔ بی بی سی اردو کی نصرت جہاں نے مسٹر باری سے پوچھا کہ اس وقت ملتان کے کیا حالات ہیں۔ فیفن سے وابستہ سرور باری