میجر جرنل عاصم باجوہ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’طالبان کے حملوں کی صلاحیت ختم کر دی ہے‘

پاکستان میں فوج نے اِس تاثر کو رد کیا ہے کہ کوئٹہ اور کراچی میں اہم دفاعی تنصیبات پر طالبان کے حملے اُن کے دوبارہ سر اٹھانے کی کوئی کوشش ہے۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے بی بی سی اردو کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ شدت پسندوں کی حملوں کی صلاحیت پر شمالی وزیرستان کے آپریشن سے کڑی ضرب لگائی گئی ہے۔

بی بی سی اردو کے ہارون رشيد نے پاکستاني فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ سے بات کي اور پہلے يہي پوچھا کہ آپريش ضرب عضب ميں اب تک کتنے احداف حاصل کر ليے گئے ہيں؟