اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سيلابي ريلے کا رخ سندھ کي جانب

پنجاب میں تباہی کے بعد سیلابی ریلا سندھ کی حدود میں داخل ہو رہا ہے۔ دو ہزار دس میں سیلاب کے باعث سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور لاکھوں لوگ بےگھر ہوئے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ کے جُوڈیشل کمیشن نے آئندہ اِس صورتحال سے بچنے کے لیے حفاظتی پُشتوں کی مضبوطی اور دریا اور نہروں سے تجاوزات ہٹانے کی سفارشات پیش کی تھیں۔ تین سال بعد اِس پر کتنا عمل درآمد ہوا ہے، دیکھتے ہیں کندھ کوٹ سے ریاض سہیل کی اس رپورٹ میں۔