اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ايبولا کی نئی تجرباتی ویکسین

امریکی صدر براک اوباما نے مغربی افريقہ ميں سينکڑوں انسانوں کو ہلاک کرنے والے وائرس ايبولا کو عالمي سلامتی کے ليے خطرہ قرار ديا ہے۔ انہوں نے اِس وبا پر قابو پانے کے ليے تين ہزار امريکي فوجي امداد کے ليے خطے ميں بھيجنے کا اعلان بھی کيا ہے۔ اِسي دوران برطانیہ میں ایک نئی تجرباتی ویکسین تیار ہو رہی ہے جو اِس وائرس کے علاج میں پہلی امید کی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔ زیاد ظفر کی رپورٹ۔