اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہیملیٹ سے حیدر تک

ولیئم شیکسپیئر نے اپنا ادب سولویں صدی میں تخلیق کیا تھا، لیکن دنیا بھر کے فلمسازوں میں ان کا کام آج بھی مقبول ہے۔اس ماہ انڈیا میں ریلیز ہونے والی فلم ’حیدر‘ بھی شیکسپیئر کے ڈرامے ہیملیٹ سے ماخذ ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر وشال بھردواج کی شیکسپیئر کے ڈراموں سے ماخوذ یہ تیسری فلم ہے۔ اس سے قبل انہوں نے میکبیتھ اور اوتھیلو ڈراموں پر مبنی مقبول فلمیں بنائی ہیں۔

کشمیر کے پس منظر میں بنائی گئی حیدرکو بھارتی انداز میں فلمایا گیا ہے۔ بی بی سی ایشین نیٹ ورک کی شبنم محمود کی رپورٹ۔