اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بلوچستان، صحافی صحافت کریں یا جان بچائیں

بلوچستان میں صحافی اپنے ساتھیوں کے قتل کے خلاف آج سے احتجاجی مہم شروع کر رہے ہیں۔ صوبے میں سیاسی جلسے جلوس اور اجتماع نہ ہونے کی وجہ سے سیاسی اور عسکری گروپوں کا عوام تک اپنے پیغام پہنچانے کا واحد ذریعہ میڈیا ہے، جو ریاستی اداروں اور غیر ریاستی دباؤ کا شکار ہے۔ اور اِس کشمکش میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے مطابق چالیس سے زيادہ صحافیوں کو جان کی قربانی دینی پڑی ہے۔ بلوچستان میں صحافت کس قدر مشکل کام ہو چکا ہے، ديکھيے اِس بارے ميں ریاض سہیل کی رپورٹ۔