پشاور میں فوجی قافلے پر حملہ
صدر کے علاقے میں کار بم دھماکے کے بعد کے مناظر
پشاور میں صدر کے مصروف علاقے میں منگل کی صبح ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔
اس کار بم حملے میں پاکستانی فوج کی فرنٹیئر کور کے افسر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
فرنٹیئر کور کے بریگیڈیئر خالد اس دھماکے میں بال بال بچ گئے لیکن ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
دھماکے کے بعد تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھی کرتی دکھائی دیں۔
اس دھماکے میں ایک رکشہ بھی بری طرح تباہ ہوا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لے جایا گیا۔