اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سندھ: قانون کے باوجود کم عمري کی شادياں

پاکستان میں کم عمري کی شادی کا معاملہ خاصہ متنازع رہا ہے۔ بعض طبقے اسے معيوب سمجھتے ہيں جبکہ بعض مذہبی حلقے اس کے حق ميں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ميں شادی کي کم سے کم مقررہ عمر اٹھارہ سال ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں چھیالیس فیصد لڑکیوں کی شادی اٹھارہ سال سے کم عمر ميں کردي جاتي ہے۔

جبکہ پاکستان میں اٹھارہ سال سے کم عمر میں ہونے والي شادیوں کا تناسب چوبيس فيصد ہے۔

ليکن اب حکومت سندھ نے کم عمر کی شادیوں کی روک تھام کے لیے ایک نیا سخت قانون بنایا ہے۔ مگر اس قانون کے نفاذ کے بعد صوبے میں صورتحال ہے کيا؟ شمائلہ جعفری کی رپورٹ