اشرف غنی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

افغانستان میں پہلا پرامن جمہوری انتقالِ اقتدار

افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی اور ملک کے پہلے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے پیر کو کابل کے صدارتی محل میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

اشرف غنی نے حامد کرزئی کی جگہ لی ہے جنھوں نے 13 برس تک افغانستان کا صدر رہنے کے بعد یہ عہدہ چھوڑا ہے۔

افغانستان کے نئے صدر کی حلف برداری افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج پر تین ماہ سے جاری تنازعے کے خاتمے کے بعد ہی ممکن ہو پائی ہے۔اشرف غنیاور ان کے حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ دونوں ہی جون میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے کے دعویدار تھے۔ حسین عسکری کی رپورٹ