اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

1974 میں دوسری ترمیم کے بعد احمدي تعصب کا نشانہ

رواں ماہ پاکستانی آئین میں کی گئی دوسری ترمیم کو 40 برس مکمل ہوئے جس کے تحت احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا۔ اِس قانون کے بعد سے احمدي کميونٹي دائیں بازو کی تنظیموں کے مسلسل حملوں اور تعصب کا نشانہ رہي ہے۔ صرف اِسی ہفتے میرپورخاص میں ایک احمدی ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا۔ اوکاڑہ اور گجرانوالہ میں احمدیوں پر حالیہ حملے اور اِن میں ہونے والی ہلاکتیں اِسی تشدد کی ایک کڑی ہے۔ احمدیوں کو ملک بھر میں خطروں کا سامنا ہے، وہیں ربوہ ایک ایسا شہر ہے جہاں احمدی اپنے آپ کو نسبتاً محفوظ سمجھتے ہیں۔ ہماری ساتھی نوشین عباس نے وہاں جاکر حالاتِ زندگي ديکھے۔