ہر گھنٹے میں پانچ افراد ایبولا کا شکار

ہر گھنٹے میں پانچ افراد ایبولا کا شکار

سیئرا لیون میں ہر گھنٹے ميں ایبولا کے پانچ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ مغربي افريقہ ميں اب تک تین ہزار تین سو 38 افراد ہلاک جبکہ سات ہزار سے زیادہ اس مرض میں مبتلا ہیں۔ فلاحی ادارے سیو دا چلڈرن کا کہنا ہے کہ ایک بڑی تعداد میں اموات اور بیماری رپورٹ ہی نہیں کی جاتی۔ مسئلہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سیئرا لیون اور برطانیہ نے لندن میں ایک مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جہاں برطانیہ نے عالمی سطح پر ایبولا کی وباء پر قابو پانے کے لیے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہی۔ تفصیل کے ساتھ خالد کرامت