اسلام آباد سے دھرنے والوں کی واپسی
عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکا نے واپس جانا شروع کر دیا
-
عوامی تحریک کے مطابق اسلام آباد دھرنے میں ایک ہزار خیمے لگائے گئے ہیں جن میں مظاہرین 50 روز سے مقیم ہیں۔ جمعے کے روز ان میں سے بہت رہائشی خیمے خالی نظر آئے۔
-
خیمہ بستی میں اب بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں جن کے معمولات بھی پہلے ہی کی طرح برقرار ہیں۔
-
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے عید دھرنے میں ہی منانے کا اعلان کیا ہے۔
-
عوامی تحریک کے سربراہ کے عید دھرنے میں منانے کے اعلان کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو جا رہے ہیں۔
-
دھرنا چھوڑ کر جانے والے بہت سے افراد نے بی بی سی سے بات کرنے سے انکار کیا اور اپنی روانگی کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
-
بیشتر افراد کا کہنا تھا کہ وہ صرف عید اپنے گھر پر کریں گے اور عید کے تیسرے روز اسلام آباد واپس آ جائیں گے۔
-
دھرنے سے روانہ ہونے والے بیشتر افراد وہ تھے جو اپنے پورے خاندان کے ساتھ دھرنے میں شریک تھے۔
-
بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے قائد کے اعلان کے منتظر ہیں۔ جیسے ہی انہوں نے اجازت دی، وہ عید منانے گھروں کو چلے جائیں گے۔ دھرنے کے مقام پر آنے اور جانے والوں پر نظر رکھنے کے لیے عوامی تحریک کے کارکنوں کی بنائی چیک پوسٹ پر آنے اور جانے والوں سے شناخت طلب کی جاتی ہے۔
تصاویر
جکارتہ میں مسلم فیشن فیسٹیول، تصاویر میں
- 23 اپريل 2018
گذشتہ ہفتے کا پاکستان
- 22 اپريل 2018