’کوبانی کو بچانے کے لیے جوہوسکاکریں گے‘

’کوبانی کو بچانے کے لیے جوہوسکاکریں گے‘

شام اور عراق میں ابھرنے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے دھاووں اورقبضوں کو روکنے کی کوششیں تیز ہورہی ہیں ۔ ترکی نے اعلان کیا شامی سرحد پر واقع کوبانی نامی علاقے پر وہ دولت اسلامیہ کی یلغار کو روکنے کی کوشش کرے گا۔ اس قصبے کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے کئی ہفتوں سے گھیر رکھا ہے۔ دولت اسلامیہ کے خلاف اتحاد بھی وسیع تر ہو چلا ہے اور آسٹریلیا نے بھی دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔