قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر سیلاب کے اثرات

قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر سیلاب کے اثرات

پاکستان میں گذشتہ ماہ دریائے چناب کے سیلاب نے صوبہ پنجاب کے بیشتر ایسے دیہی علاقوں کو متاثر کیا ہے جہاں وسیع پیمانے پر قربانی کے جانور پالے جاتے ہیں تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر بڑے شہروں کی منڈیوں میں اچھے داموں فروخت کیے جا سکیں۔ اب جبکہ عیدِ قرباں آنے کو ہے ہمارے ساتھی ظہیرالدین بابر سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر جھنگ کی مویشی منڈی گئے اور قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر سیلاب کے اثرات پر یہ رپورٹ تیار کی۔