اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’دس سال میں شدید ترین شیلنگ‘

پاکستان اور انڈيا کي افواج کے درميان ايک بار پھر محاذ گرم ہے اور جائے وقوعہ روايتي ہي ہے يعني خطۂ جموں و کشمير اور ورکنگ باؤنڈري، جو دونوں ملکوں کے فوجيوں کي باہمي گولہ باري اور شيلنگ سے گونج رہے ہيں۔

پاکستاني فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق انڈين دستوں کي گولہ باري سيالکوٹ ريجن کي ورکنگ باؤنڈري کے آرپار جاري ہے اور اِس ميں سب سے زيادہ شدت سے شيلنگ چارواہ، ہرپال اور چھپرار کے سيکٹروں ميں ہو رہي ہے جس سے پاکستان ميں کئي ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ لوگ زخمي ہوئے ہيں اور مال مويشي کا بھي نقصان ہوا ہے۔